• Home  
  • افغانستان دہشت گرد ٹھکانوں پر حملے، طالبان حکومت کا ردعمل آگیا
- پاکستان

افغانستان دہشت گرد ٹھکانوں پر حملے، طالبان حکومت کا ردعمل آگیا

افغانستان۔ طالبان وزارت دفاع نے ننگرہار اور پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مناسب وقت‘ پر ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستان کی جانب […]

افغانستان۔ طالبان وزارت دفاع نے ننگرہار اور پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مناسب وقت‘ پر ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کو ’افغانستان کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی‘ قرار دیا ۔

افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان اس عمل کو بین الاقوامی قوانین، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں اور اسلامی اقدار کی صریح خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت قومی دفاع ملک کی خودمختاری اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کو اپنی جائز اور قومی ذمہ داری سمجھتی ہے اور مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھئیے

خیال رہے کہ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں پاکستانی طالبان اور ان کے اتحادی دولتِ اسلامیہ خراسان سے وابستہ شدت پسندوں کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں