امریکی خلائی ادارہ NASA ایک تاریخی قدم اٹھانے جا رہا ہے، جہاں اس کا Artemis II mission آرٹیمس II مشن یکم اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔
یہ مشن 1972 کے بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے قریب لے جانے والا اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
On April 1, four astronauts will travel farther from Earth than any humans in history. NASA’s Artemis II mission will span more than 600K miles on a round-trip journey to the Moon.
The launch coincides with the Moon being near its farthest point from Earth, adding to the… pic.twitter.com/ESDDpOREdk
— Clash Observer (@clashobserver) March 24, 2026
ناسا کے مطابق چار خلا بازوں پر مشتمل یہ مشن Kennedy Space Center سے اسپیس لانچ سسٹم (SLS) راکٹ کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 3 بج کر 24 منٹ پر روانہ ہوگا۔
اس تاریخی پرواز کو دنیا بھر میں براہِ راست نشر کیا جائے گا، جسے NASA+، یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھا جا سکے گا۔

اس مشن میں Orion spacecraft چاند کے گرد “فری ریٹرن ٹریجیکٹری” پر سفر کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ خلائی جہاز چاند کے گرد چکر لگا کر خود بخود زمین کی طرف واپس آ جائے گا۔
اس دوران خلا باز مختلف اہم نظاموں جیسے لائف سپورٹ، نیویگیشن اور کمیونیکیشن کا تفصیلی جائزہ لیں گے، جو مستقبل کے مشنز کے لیے نہایت اہم ہیں۔
مشن میں شامل خلا بازوں میں Reid Wiseman بطور کمانڈر، Victor Glover بطور پائلٹ، جبکہ Christina Koch اور Jeremy Hansen مشن اسپیشلسٹ کے طور پر شامل ہیں۔
اس ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ کرسٹینا کوچ چاند کے قریب جانے والی پہلی خاتون ہوں گی، وکٹر گلوور پہلے سیاہ فام خلا باز اور جیریمی ہینسن پہلے غیر امریکی خلا باز ہوں گے جو اس مشن کا حصہ بنیں گے۔
مشن کی تکمیل پر خلائی جہاز بحرالکاہل میں لینڈ کرے گا۔ Artemis program کا مقصد آئندہ برسوں میں، خاص طور پر 2028 تک، انسانوں کو دوبارہ چاند پر اتارنا ہے، جس کے لیے آرٹیمس II ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


