بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بی این پی کو برتری حاصل ہے اور اس وقت انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ابتدائی طور پر 115 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی اب تک 32 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اب تک کے نتائج کے مطابق نیشنل سیٹیز پارٹی (این سی پی) 2 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔
ابتدائی نتائج میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کی کارکردگی کے بارے میں ابھی مکمل معلومات سامنے نہیں آئیں اور مزید حتمی نتائج آنے میں وقت لگ سکتا ہے
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ووٹنگ کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو جماعت انتخابی نتائج کو قبول کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج میں کئی علاقوں سے سبقت کے اشارے مل رہے ہیں، تاہم حتمی نتیجے کے لیے انتظار ضروری ہے۔
بنگلہ دیش عام انتخابات 2026 میں مقابلہ براہِ راست بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں انتخابی اتحاد اور جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 11 جماعتوں کے اتحاد کے درمیان ہے۔

