• Home  
  • ایران کا38 سو کلومیٹر دور ڈیاگو گارشیا بیس پر میزائل حملہ
- ٹاپ سٹوری

ایران کا38 سو کلومیٹر دور ڈیاگو گارشیا بیس پر میزائل حملہ

ایران کی جانب سے اپنی سرزمین سے تقریباً 3800 کلومیٹر دور بحیرۂ ہند میں واقع جزیرے ڈیاگو گارشیا کی سمت میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس مبینہ حملے میں کسی قسم کے نقصان کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب […]

ایران کی جانب سے اپنی سرزمین سے تقریباً 3800 کلومیٹر دور بحیرۂ ہند میں واقع جزیرے ڈیاگو گارشیا کی سمت میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس مبینہ حملے میں کسی قسم کے نقصان کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔


رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب برطانیہ نے حال ہی میں امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں کے کھیل مزید استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس تناظر میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ کا یہ اقدام “جارحیت میں شمولیت” کے مترادف سمجھا جائے گا۔ تاہم ایران نے اب تک اس مبینہ میزائل حملے کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔


امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایرانی فورسز نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے، لیکن وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے اور بحیرۂ ہند میں گر گئے۔ دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع نے بھی اس حوالے سے جاری خبروں کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔


ڈیاگو گارشیا ایک دور دراز جزیرہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، سفید ریت اور نیلے پانی کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن عام شہریوں کے لیے یہاں داخلہ ممنوع ہے کیونکہ یہاں امریکہ اور برطانیہ کا ایک اہم فوجی اڈہ موجود ہے۔ اس جزیرے کی ملکیت پر برطانیہ اور ماریشس کے درمیان طویل عرصے سے تنازع بھی جاری ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں