اداکارہ فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن سے منسوب مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پروگرام کی شفافیت پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
جبکہ صارفین نے شریکِ پروگرام ڈاکٹر نبیہا علی خان کی قسط کو ’اسکرپٹڈ‘ قرار دینا شروع کر دیا ہے۔
فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام Scripted نکلا، فضا علی کی پروگرام کے بعد خفیہ Chat لیک ہو pic.twitter.com/3uGvlljulh
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) February 24, 2026
یہ
وائرل آڈیو میں بظاہر پروگرام کے آف ایئر ہونے کے بعد کی گفتگو سنائی دیتی ہے۔ مبینہ طور پر فضا علی کی آواز میں کہا گیا کہ:
“ہنٹ مجھے بولنے نہیں دے رہے اور مسلسل آگے آرہے ہیں، تاہم آج کی یہ بھی وائرل ہی نکلی۔”
اسی دوران ماں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مردانہ آواز سنائی دیتی ہے کہ “ابا والا کرلیں پہلے پھر؟” جس پر جواب دیا جاتا ہے کہ “نہیں، ماں کا موضوع بہت رونق والا ہوتا ہے۔”
ایک اور آواز کہتی ہے: “کل ساس کا کیا تھا، آج ماں کا کرنا بنتا ہے اور جو یہ رونا شروع ہوئی۔”
آڈیو میں ایک مرد کی آواز یہ بھی کہتی سنائی دیتی ہے کہ:
“اچھا ہے نا چلنے دو، ہر جگہ پر کمنٹس ہو رہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ میمز اس پر بنیں گی، پچھلی دفعہ جو رمضان میں اس کے ساتھ بنی تھی، وہ بھی ساری میرے پر بات آگئی تھی۔”

مزید برآں، مبینہ گفتگو میں یہ جملہ بھی شامل ہے کہ:
“سب سے مزے کی بات نبیہا سے کل ان کی پہلی ملاقات تھی اور یہ نہیں جانتے تھے۔”
سوشل میڈیا پر اس آڈیو کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے پروگرام کو مکمل طور پر ’پری پلان‘ اور ’اسکرپٹڈ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ آڈیو کی صداقت کی تصدیق کے بغیر حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی، اور ان کے نکاح سے ولیمہ تک کی تقریبات کو سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور کوریج حاصل ہوئی تھی۔
تاحال فضا علی یا ڈاکٹر نبیہا علی خان کی جانب سے اس مبینہ آڈیو پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


