وزیر اعلیٰ مریم نواز ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔
ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
اہلیت کا معیار کیا ہے ؟
معیار,تفصیلات
رہائش,پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
عمر,عموماً 20 سے 50 سال۔
ڈرائیونگ لائسنس,ویلڈ (کارآمد) LTV یا HTV لائسنس
تعلیم,کم از کم میٹرک
دیگر ضروریات,صاف مجرمانہ ریکارڈ؛ بینک ڈیفالٹر نہ ہو
خصوصی کوٹہ,خواتین کے لیے 30 فیصد ریزرویشن (نشستیں)
ای ٹیکسی کے لیے کیسے اپلائی کریں؟
https://e-taxi.punjab.gov.pk/
پنجاب حکومت کی مندرجہ بالا ان لائن ویب پورٹل کے ذریعے ان لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
پہلے فیز میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلے فیز کے ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کیا اور کامیاب افراد میں گاڑی کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
، پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ای ٹیکسی سکیم روزگار کا باعزت منصوبہ ہے، ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،ای ٹیکسی سے ماہانہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔
پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، خواتین ڈرائیوروں کےلیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب کے نظام ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کیا ہے،پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا بھی جلداجرا ہوگا۔


