وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 20 اور 21 مارچ کو ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے بیس اور اکیس مارچ کو عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
ہفتہ کوعید تعطیلات ہونگی بائیس مارچ کواتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی تیئس مارچ کو بھی یوم پاکستان کی گزیٹڈ چھٹی ہوگی عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو جمعہ،ہفتہ،اتواراور پیرکی چار چھٹیاں ہونگی pic.twitter.com/JqpZgJkPWv— Urdu Report (@UrduReportpk) March 15, 2026
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔
اس کے علاوہ 22 مارچ اتوار ہونے کے باعث پہلے ہی عام تعطیل ہوگی، جبکہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔
اس طرح عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر ملا کر 4 دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئِں


