مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کےلئے پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے چاروں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں مسلم ممالک نے پاکستانی کی سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف اور تائید کی۔ چین بھی پاکستان کے تعمیری کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران اورامریکا کے درمیان مذاکرات کیلئےکاوشیں کررہاہے۔
پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم کی قیادت میں علاقائی، عالمی امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار اداکررہاہے۔
خطےمیں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ یواین چارٹرکےتحت تمام ممالک کی خودمختاری اورسلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی عرب،مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی، مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔


