• Home  
  • عیدالفطر پر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری ! شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
- پاکستان

عیدالفطر پر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری ! شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 17 سے 25 مارچ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہواؤئں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ایک نیا مغربی سسٹم شمالی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے اثر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، […]

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 17 سے 25 مارچ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہواؤئں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ایک نیا مغربی سسٹم شمالی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے اثر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں ژالہ باری (اولے) اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں جیسے ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بلوچستان میں 17 سے 23 مارچ کے دوران طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقے خشک رہیں گے۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور سرکاری ذرائع یا ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں