راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے النور دواخانہ کے حکیم بابر کی جوان لڑکی سے شادی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حکیم بابر کی شادی کی نئی ویڈیوز سامنے آنے پر تنقید کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔
یاسر شامی کی حرکتیں چیک کریں ، ڈرامے بازی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے pic.twitter.com/hVrqi7fz5M
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026
ابتدائی طور پر سوشل میڈیا صارفین نے عمر کے واضح فرق پر اعتراض کرتے ہوئے بزرگ شہری کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے دلہن کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے۔ بعد ازاں حکیم نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی شادی کو ’لو میرج‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کی رضامندی سے نکاح ہوا اور یہ شرعی و سنت طریقے کے مطابق انجام پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ “دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ نکاح کیا ہے۔” انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کو مشکل بنانے کے بجائے آسان کیا جانا چاہیے۔
یاسر شامی نے بےشرمی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے pic.twitter.com/kpZrwugl2o
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 25, 2026
حکیم کی اہلیہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ محبت میں عمر کی قید نہیں ہوتی اور جب دل سے پسند آ جائے تو نکاح میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
تاہم حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیوز پر صارفین کی بڑی تعداد نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ شادی اپنی جگہ مگر اس عمر میں نامناسب طرز کی ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب نہیں دیتا۔ کچھ صارفین نے داڑھی اور مذہبی وضع قطع کا حوالہ دیتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ذاتی معاملہ قرار دے کر تنقید کو غیر ضروری بھی کہا۔
انہیں LOVE ہوا پھر ہم نے ارینج میرج کی۔ عمر کو چھوڑیں دل جوان ہونا چاہیے۔ وہ طلاق یاقتہ تھیں اور اللہ کا حکم ہے کہ طلاق یافتہ سے نکاح کریں، جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کا ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/O6Q7RHYqxB
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 24, 2026
سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ ذاتی زندگی اور عوامی نمائش کے درمیان حد کہاں مقرر ہونی چاہیے، اور کیا ہر وائرل مواد پر سخت ردعمل دینا مناسب ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


