وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے حکومت کو ماہانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی اور اس ریلیف کو عوام تک منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلانوزیرِ اعظم نے وڈیو لنک اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھائی جائے تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو اور امیر طبقہ زیادہ حصہ ڈالے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیر ترین طبقے کی لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو تقریباً 9 ارب روپے ماہانہ بچت متوقع ہے


