سابق وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر گفتگو کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
جیل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دوران بیٹوں نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
صاحبزادوں کی آواز سن کر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کے دن بچوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے گی


