آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ICC Men’s T20 World Cup کے 43ویں میچ اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

Narendra Modi Stadium میں کھیلے گئے اس میچ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 19ویں اوور میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس ناکامی کے ساتھ ہی بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 12 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 45 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم 4، کوئنٹن ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بنا سکے، جبکہ کاگیسو ربادا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3، ارشدیپ سنگھ نے 2 جبکہ ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جبکہ ہاردک پانڈیا 18 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج نے 3 جبکہ کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئِے
دنیا کرکٹ کے سابق کپتانوں نے عمران خان کے حق میں بڑی اپیل کر دی،خط ارسال – urdureport.com
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔
ایونٹ میں بھارت اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا، جبکہ اسی روز جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔


