ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم ٹیم و دفاعی چیمپئن نے بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔
بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں اور پھر اختتامی لمحات میں لوئر آرڈر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنادیا۔
سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89، ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52، ایشان کشن نے 25 پر 54 رنز بنائے جبکہ لوئر آرڈر میں 13 گیندوں پر 18 اور شیوم دوبے نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز آف کلر نظر آئے، اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 اور مچل سینٹنر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی کیوی بیٹر دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4، اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردیک پانڈیا، ورون چکرورتھی اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ لی۔
بھارت کے جسپریت بمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ سنجو سیمسن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


