ایران نے اس را یی ل دیمونا کے شہر دیمونا کے بعد عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ۔حملون کے بعد دونوں شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ایران کی جانب سے اسر ا یی ل کا ایف 16 بھی مار گرائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے
رپورٹس کے مطابق ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 72 ویں مرحلے میں ع راد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملہ غیر معمولی شدت کا تھا، بیلسٹک میزائل نے متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنوبی شہر ع راد میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی میڈیا نے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کا شکار بننے والے شہر دی مونا اور ع راد میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام اسکول بند کر دیئے ہیں۔
جنوبی شہر ع راد میں بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی پر ان کی حکومت نے باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے نے ملکی دفاعی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے عراد میں براہِ راست ہدف کو نشانہ بنایاا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اس رائی ل کے ایف سولہ لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی صبح تین بج کر پینتالیس منٹ پر کی گئی اور جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا
خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے اور تابکار کا اخراج نہیں ہوا


