• Home  
  • پاکستان کے ذریعے امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھجوا دیا،بڑا تحفہ مل گیا ،ٹرمپ
- ٹاپ سٹوری

پاکستان کے ذریعے امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھجوا دیا،بڑا تحفہ مل گیا ،ٹرمپ

نیویارک ٹائمز سمیت دیگر غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔ اسی دوران صدر ٹرمپ کا بیان سامنے آیا کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے ہمیں ’بہت […]

نیویارک ٹائمز سمیت دیگر غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔

اسی دوران صدر ٹرمپ کا بیان سامنے آیا کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے ہمیں ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے چینی ہم منصب سے کہا ہے کہ ’ایران عارضی نہیں، ایک جامع جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کے بھی شئیر کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

غیر ملکی چینل 12 کے مطابق امریکہ نے ایران کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں ان میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے اور اسے آزاد بحری گزرگاہ کے طور پر برقرار رکھا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایران اس منصوبے کو قبول کرے تو اسے پابندیوں میں نرمی سمیت کچھ مراعات بھی دی جائیں گی۔

جبکہ نیویارک میں ایران کے مشن برائے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غیر جارحانہ بحری جہاز، بشمول وہ جو دیگر ممالک کے ہیں یا ان سے وابستہ ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ طور پر گزر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ نہ لیں اور نہ ہی اس کی حمایت کریں اور ایران کی جانب سے وضع کردہ حفاظتی و سکیورٹی ضوابط کی مکمل پاسداری کریں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں