ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے نے دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ ’محفوظ‘ ہیں۔
ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے ٹیلیگرام پیغام میں کہا کہ انھیں بھی نئے رہبرِ اعلیٰ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں’میں نے ان سے رابطوں میں متعدد دوستوں سے پوچھا ان کا کہنا ہے کہ: ’خدا کے فضل سے، وہ محفوظ ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
‘خیال رہے کہ اس سے قبلغیر ملکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای ظرِ پر نہیں آئے ہیں۔
مجتبی کے والد علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبرِ اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔


