اردوEnglish
ہفتہ, 17 اکتوبر 2026
  • Home  
  • کیا کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی
- کار پرائس

کیا کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی

اردو رپورٹ ڈیسک کیا موٹرز نے پاکستان میں سورینٹو کے تین ویریئنٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی قیمتیں 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہیں۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو، سورینٹو ہائبرڈ آل ویل […]

اردو رپورٹ ڈیسک

کیا موٹرز نے پاکستان میں سورینٹو کے تین ویریئنٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی قیمتیں 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہیں۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو، سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو اور سورینٹو پلگ اِن ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو ویریئنٹس پر کی گئی ہے۔

سورینٹو ہائبرڈ کی قیمت میں کمی

کیا سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں 24 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بھی 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

پلگ اِن ہائبرڈ کی قیمت

کیا سورینٹو پلگ اِن ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

پروموشنل قیمتوں کی وجہ

کمپنی حکام کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران ایک لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا سنگ میل عبور کرنے پر یہ خصوصی پروموشنل قیمتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی ترسیل کے وقت سرکاری ٹیکسز اور ڈیوٹی میں کسی بھی تبدیلی کو قابل اطلاق قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!