اردوEnglish
اتوار, 18 اکتوبر 2026
  • Home  
  • بسنت لاھور: ڈی سی نےمجوزہ شیڈول دے دیا
- سیاحت

بسنت لاھور: ڈی سی نےمجوزہ شیڈول دے دیا

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2027 کے انعقاد کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کر دی۔ حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔

اردو رپورٹ ڈیسک

لاہور میں بسنت 2027 کے انعقاد کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کر دی ہے، تاہم ان تاریخوں کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔

تجویز کے مطابق لاہور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دی جائے گی، تاہم ممنوعہ علاقوں میں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ پتنگ بازی کے لیے صرف منظور شدہ سامان استعمال کرنے کی شرط بھی تجویز کا حصہ ہے۔

پتنگوں اور ڈور کی تیاری اور خریداری کا مجوزہ شیڈول

ڈپٹی کمشنر آفس کے ذرائع کے مطابق تجویز میں پتنگوں اور ڈور کی تیاری کی اجازت 14 مارچ 2027 تک دینے کی بات کی گئی ہے۔

مجوزہ شیڈول کے تحت یکم فروری 2027 سے پتنگوں اور ڈور کی خریداری، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ عام شہریوں کے لیے ان کی فروخت 10 فروری سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بسنت کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔ اس کے بعد ہی مجوزہ شیڈول اور متعلقہ شرائط کے بارے میں حتمی صورت حال واضح ہوگی۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!