• Home  
  • نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ! وجہ کیا بنی ؟
- کھیل

نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ! وجہ کیا بنی ؟

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) 2026 سے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں فوری آرام کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی انجری سنجیدہ نوعیت […]

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) 2026 سے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہیں میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں فوری آرام کا مشورہ دیا۔


ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ نے بھی ان کی غیر موجودگی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑی کی مکمل فٹنس کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل کے اہم مقابلوں کے لیے دستیاب رہیں۔


نسیم شاہ کی عدم دستیابی ان کی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بولنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے۔

ماہرین کے مطابق ان کی کمی کو پورا کرنا ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا، جبکہ شائقین بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں

گزشتہ دنوں نسیم۔شاہ۔نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم۔نواز کے حوالے سے بھی ایک ٹویٹ کیا تھا ،قیاس آرائیاں کی جاہی ہیں کہ ان کا پی ایس ایل سے باہر ہونے میں اس ٹویٹ کے ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں