انڈیا میں متنازع فحش گانے پر پابندی، بڑا تنازع کھڑا ہو گیا۔
انڈیا میں کنڑ فلم KD: The Devil کے ایک گانے پر شدید تنازع کے بعد حکومت نے اسے تمام پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ گانا “سرکے سرکے چُنر تیری سرکے” اداکارہ Nora Fatehi اور Sanjay Dutt پر فلمایا گیا تھا، جس پر
نورا فتحی اور سنجے دت پر فلمائے گئے اس گانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ اس گیت کے بول ’فحش‘ ہیں۔
معاملہ کہاں تک پہنچا؟
تنازع اتنا بڑھا کہ National Human Rights Commission نے حکومت کو نوٹس بھیج دیا
جبکہ National Commission for Women نے فنکاروں کو طلب کر لیا۔
علی گڑھ سے ایک مذہبی ادارے کی جانب سے نورا فتحی کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا گیا۔
حکومت کا ایکشن انڈین وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ گانے کو تمام زبانوں اور پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا جائے گا
فنکاروں کا ردعمل
گلوکارہ مانگلی نے معافی مانگتے ہوئے نیا ورژن لانے کا وعدہ کیا
نغمہ نگار نے کہا کہ یہ صرف ترجمہ تھا، اصل بول ان کے نہیں
نورا فتحی نے وضاحت دی کہ:
انہوں نے گانا کنڑ زبان میں شوٹ کیا اور انہیں بولوں کا مطلب معلوم نہیں تھا
بالی وڈ میں آئٹم سانگ کی روایت ماہرین کے مطابق
آئٹم سانگ فلم کی تشہیر اور کشش بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں
مگر آج کل ان کے بول زیادہ واضح اور بعض اوقات غیر اخلاقی سمجھے جاتے ہیں
اسی وجہ سے یہ گانے اکثر تنازعات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
نوجوانوں کی رائے
کچھ طلبہ نے پابندی کو درست قرار دیا
جبکہ کچھ کا کہنا ہے“اگر پسند نہیں تو نہ سنیں، پابندی نہیں ہونی چاہیے”


