• Home  
  • بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔
- کھیل

بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار 107 رنز کی اننگز […]

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار 107 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن 36 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنائے۔ جبکہ توحید ہریدوئے نے ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سلمان آغا نے 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ سعد مسعود نے 38، شاہین آفریدی 37 اور عبدالصمد 34 رنز جوڑے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، مستفیض الرحمان نے 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بالآخر پاکستان ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 11 رنز سے شکست کھا گئی۔

یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 11 برس بعد فتح حاصل ہوئی۔

تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کامیاب رہا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے فتح حاصل کی تھی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں