• Home  
  • ہاکی ٹیم کے کھلاڑی برتن دھونے کے بعد میدان میں اترتے تھےذہنی مریض بنا دیا۔کپتان عمادبٹ
- پاکستان

ہاکی ٹیم کے کھلاڑی برتن دھونے کے بعد میدان میں اترتے تھےذہنی مریض بنا دیا۔کپتان عمادبٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں لاوارثوں کی طرھ گھومتی رہی کسی نے کوئی احساس نہیں کیا ہمیں ذہنی مریض بنا دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَ کہا کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں […]

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں لاوارثوں کی طرھ گھومتی رہی کسی نے کوئی احساس نہیں کیا ہمیں ذہنی مریض بنا دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَ کہا کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟

قومی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا سے وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے۔

عماد بٹ نے بتایا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟ عماد بٹ نے کہا کہ اُنہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، زیادتی کا نوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ کہا گیا کہ باہر کوئی بات نہ کریں ورنہ پابندی لگ جائے گی، دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا۔

عماد بٹ کا کہنا ہے کہ طاہر زمان اور دیگر افراد نے جو باتیں کی ہیں وہ سب بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپانسر ڈھونڈنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کام ہے، میرا کام نہیں ہے، ہمارے ساتھ بہت جھوٹ بولے گئے ہیں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ میں نہیں مانتا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نورالصباح نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی۔

نورالصباح کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ذمہ دار ہے، واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ اگر خوراک اور رہائش ٹھیک نہیں ہوگی تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔

نمیبیا کو شکست دیکر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل،

پی ایس ایل: سستا ترین اور مہنگا ترین کھلاڑی ،نسیم شاہ کی بولی میں دلچسپ مقابلہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں