انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے بگڑتے تعلقات کو سنوارنے کے لیے پانچ ممالک کے کرکٹ سربراہان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر عملدرآمد پاک بھارت میچ سے قبل ہوگا۔
اس بات کی تصدیق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایک مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔
انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کیا ہے اور میچ کے دوران یہ تمام سربراہان پویلین میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اُن کے مطابق مدعو کرنے کا مقصد ان ممالک کے سربراہان کے درمیان مکالمہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
یہ بھی پڑھئِے

