ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جہا ں سری لنکا سے جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہتر ہو گئے ہیں وہیں سری لنکا اس ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
کیا پاکستان اب بھِ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے تو کھیل اب اگر مگر کے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پاکستان کے چانسز معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہین۔
گروپ ٹو میں شامل پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اب تک اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے:
انگلینڈ اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دو میچوں کے بعد تین پوائنٹس ہیں۔
پاکستان کے بھی دو میچز ہو چکے ہیں جن میں سے ایک میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اس طرح پاکستان کے پاس ابھی تک ایک ہی پوائنٹ ہے۔
پاکستان اسی صورت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے کہ اگر جمعے کے روز ہونے والے میچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ایک بڑے مارجن سے ہرا دے اور دوسری طرف پاکستان سری لنکا سے سے واضع برتری حاصل کر تا ہوا میچ جیتے۔
تاہم اس صورت میں بھی گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 3.050 ہے جبکہ پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.461۔
یہ بھی پڑھئیے
کیا پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوبارہ سیمی فائنل یا فائنل میں مد مقابل آسکتی ہیں؟ – urdureport.com
ٹی ٹونٹی سپر ایٹ! انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی دے – urdureport.com
بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ اب پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب ادھورا ہی رہ جائے گا۔


