ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکہ کو شکست دے دی pic.twitter.com/BqHVVi18Jg
— HUM News (@humnewspakistan) February 10, 2026
کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
گزشتہ ایونٹ کی شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں چوکوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ہی ٹیم کی ففٹی مکمل کی جس کےلیے صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد ایک رن بنانے والے کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شواک ویک نے چار وکٹیں لیں جبکہ سورابھ نیٹراوالکر، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ لی۔
امریکہ ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب آندریس گوس 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے
امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شایان جہانگیر 49 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
یہ بھی پڑھئِے

