• Home  
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کا امکان
- ٹاپ سٹوری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ، ذرائع کے تحت نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ دو روز بعد پٹرولیم ڈویژن پاکستان کو ارسال کرنی ہے، جس کے […]

petrol price in pakistan

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ، ذرائع کے تحت نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ دو روز بعد پٹرولیم ڈویژن پاکستان کو ارسال کرنی ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ اضافہ مرحلہ وار دو ہفتوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، جب کہ حکومت کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ سبسڈی دے کر موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی گئی تھی، جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا، تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ پٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا  اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 321 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 55 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے ہوگئی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں موجود وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں