وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ پنکھاتبدیل پروگرام انقلابی اقدام ہے، پروگرام کی کامیابی کے لئے اسٹیٹ بینک سمیت بینکنگ سیکٹرکامشکورہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں پسماندہ علاقوں اور کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جائے گی،اقدام سے صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئے گی، پنکھوں کی تبدیلی سے فیڈر لیول پر بوجھ کم ہوگا۔
اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو پاکستان میں بنے ہوئے معیاری اور تصدیق شدہ پنکھے ہی فراہم کیے جائیں گے، منصوبے سے مقامی پنکھا ساز صنعت کو فروغ ملے گا، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، پنکھوں کی تبدیلی سے ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں کمی آئے گی،
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت کم ہونے سے سسٹم پر بوجھ کم ہوگا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کودنیاکی انرجی مارکیٹ کے برابرلاناہماراہدف ہے، انڈسٹری کےلئے 35
فیصدسے زائدٹیرف میں کمی کی ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے مزید کام کررہے ہیں۔
اس پنکھا تبدیل پروگرام میں کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔صارفین مندرجہ ذیل ایڈریس پر آن لائن وزٹ کر کے پنکھا تبدیل پروگرام میں جا سکتے ہیں۔اس پروگرام کے تحت صرف گھریلو مالکان ہی اپلائی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے

