• Home  
  • پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھیں گی، ورک فرام ہوم شروع ،چار دن کام ،سکول بند! وزیراعظم
- ٹاپ سٹوری

پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھیں گی، ورک فرام ہوم شروع ،چار دن کام ،سکول بند! وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 60سے بڑھ کر 100ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے،ہماری معیشت کا انحصار خلیج سے آنےوالے تیل اور گیس پر ہے۔ ،موجودہ صورتحال کو دیکھتےہوئے پاکستان نے مشکل فیصلے کیے۔ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ صورتحال کے باعث کیاگیا،کوشش ہوگی عوام […]

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 60سے بڑھ کر 100ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے،ہماری معیشت کا انحصار خلیج سے آنےوالے تیل اور گیس پر ہے۔

،موجودہ صورتحال کو دیکھتےہوئے پاکستان نے مشکل فیصلے کیے۔

حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ صورتحال کے باعث کیاگیا،کوشش ہوگی عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔عوام پر بوجھ نہ پڑے اس لیے حکومت نے درمیانی راستہ نکالا۔

وزہر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چند دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، کوشش ہوگی آئندہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے۔

آئندہ 2ماہ کےلیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے تیل میں50فیصد کٹوتی  ہوگی ، آئندہ 2ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو بند کیاجارہاہے۔

آئندہ 2ماہ کے لیے کابینہ ارکان کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں25فیصد کٹوتی ہوگی۔

آئندہ 2ماہ کے لیے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کےبیرون ممالک دوروں پر پابندی لگادی گئی ہے،بیرون ممالک سفر پر پابندی وزیراعظم،گورنرز اور وزرائے اعلیٰ پر بھی ہوگی۔

سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے سیمینار ہوٹلوں کے بجائے سرکاری اداروں میں منعقد کئے جائینگے۔اہم اور ضروری خدمات کے علاوہ 50فیصد اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری عشائیوں اور افطار پارٹیوں پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ہائیر ایجوکیشن کے تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہفتے میں 4دن سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے،فوری طور پر تمام اسکولوں میں 2ہفتے کی چھٹیاں دی جارہی ہیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں