• Home  
  • پی ایس ایل 11 ! افتتاحی تقریب منسوخ، میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی
- ٹاپ سٹوری

پی ایس ایل 11 ! افتتاحی تقریب منسوخ، میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے عید سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے اور تمام میچز کراچی اور لاہور میں بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلے موجودہ صورتحال، اخراجات میں کمی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر […]

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے عید سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے اور تمام میچز کراچی اور لاہور میں بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلے موجودہ صورتحال، اخراجات میں کمی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور ایونٹ کو سادہ انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی منصوبے کے تحت میچز چھ شہروں میں کرانے تھے، تاہم اب تمام مقابلے صرف کراچی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز لاہور سے ہوگا

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہوگا اور اسے ملتوی نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ بعد میں اس کے لیے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے شیڈول میں ٹیموں کی نقل و حرکت کو کم سے کم رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شائقین سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انہیں مکمل ریفنڈ دیا جائے گا

نئے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی جبکہ فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور 4 مئی کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں