• Home  
  • پی ایس ایل 11 ‘ ترانہ یا پیپسی کا اشتہار بنا ڈالا
- پاکستان

پی ایس ایل 11 ‘ ترانہ یا پیپسی کا اشتہار بنا ڈالا

پی ایس ایل نے پیپسی کے اشتراک سے 11ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھیلیں گے بیٹ پہ‘ جاری کر دیا ہے جس بارے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے سوشل میڈیا […]

پی ایس ایل نے پیپسی کے اشتراک سے 11ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھیلیں گے بیٹ پہ‘ جاری کر دیا ہے جس بارے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے سوشل میڈیا پر اس کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔

اس سال کے ترانے میں نامور گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز (انعم اور صنم) اور ریپر دانیہ کنول نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

عاطف اسلم اس سے قبل بھی 2022 کے پی ایس ایل ترانے ’آگے دیکھ‘ گا چکے ہیں جبکہ آئمہ بیگ کی یہ لیگ کے ترانوں میں چوتھی شرکت ہے۔

ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے ا سوشل میڈیا پر اس کے چرچے شروع ہو گئی

https://x.com/i/status/2036352376714699068

سوشل میڈیا پر صارفین اس ترانے کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جہاں کچھ اسے توانائی سے بھرپور قرار دے رہے ہیں تو کچھ اس کا موازنہ ماضی کے مقبول ترانوں سے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترانہمکم اور پیپسی کا اشتہار زیادہ لگ رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں