لاہور: بینک آف پنجاب نے مریم نواز کی بلاسود بائیک سکیم کے تحت خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا آغاز کر دیا ہے۔
بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ خصوصی مہم 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا مقصد ان طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں لیکن وہ تاحال ڈیجیٹل ایکسیپٹنس یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ مکمل نہیں کر سکے۔
بینک حکام کے مطابق ایسے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کرا دیں تاکہ وہ بلاسود موٹر سائیکل حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں۔ مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے متعارف کرائی گئی بلاسود بائیک سکیم کا مقصد طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی آسان بنانا ہے۔ اس سکیم کے تحت ہزاروں طلبہ کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
بینک آف پنجاب نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری مراحل مکمل کر کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھئِے


