روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے۔

روسی صدر نے مبارکباد دیتے ہوئ تہران کے لیے ماسکو کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پوتن نے کریملن کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر آپ کی تقرری پر میری دلی مبارکباد قبول کیجیے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کو دہراتا ہے اور ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔
روس کے صدر پوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس وقت مسلح جارحیت کا سامنا کر رہا ہے اور اس منصب پر آپ کے اقدامات میں غیر معمولی حوصلے اور لگن کی ضرورت ہوگی۔
انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو عزت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ایرانی عوام کو اس کڑے امتحان میں متحد کریں گے۔


