اداکارہ صبا قمر کی ڈرامے میں شمولیت ہی اس کی کامیابی کی ضمانت بن گیا اور ایسا ہی کچھ ڈرامہ معمہ میں ہوا۔
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’معمہ‘ ایک اکیلی عورت جہاں آرا کی کہانی ہے جس کا شوہر جیل میں ہے۔
وہ گھر کا نچلا حصہ شادی شدہ جوڑوں کو کرائے پر دیتی ہے اور خفیہ طور پر ان پر نظر رکھتی ہے۔ اسی پراسرار طرزِ عمل نے ڈرامے کو ناظرین کے لیے دلچسپ بنا دیا ہے۔

جہاں آرا کا کردار اداکارہ صبا قمر نبھا رہی ہیں۔ ناظرین کے مطابق ان کی اداکاری، انداز اور بدلتے رویے اس کردار کو منفرد بناتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صبا قمر کی موجودگی نے ڈرامے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈرامے میں سید جبران، عثمان مختار، علی انصاری، نبیل زبیری، انوشے عباسی، نمرہ شاہد، اسما عباس اور محمد احمد بھی شامل ہیں۔ سید جبران جہاں آرا کے شوہر سرمد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جن کے ماضی اور جرم کے بارے میں ابھی تک مکمل حقیقت سامنے نہیں آئی۔

ڈرامے کے مصنف عمران نذیر کے مطابق اس کی کامیابی میں اداکاری، ہدایت کاری، پروڈکشن اور سکرپٹ سب کا کردار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب صبا قمر نے اس کردار کے لیے ہامی بھری تو انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ڈرامہ کامیاب ہوگا۔
کچھ ناقدین کے مطابق ڈرامے کی کہانی بہت سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ہر قسط میں سسپنس تو پیدا کیا جاتا ہے مگر کئی سوالات کے جواب اب تک سامنے نہیں آئے، جس کی وجہ سے کہانی خود ایک معمہ بن گئی ہے
یہ بھی پڑھئیے


