وفاقی حکومت نے چوہدری محمد علی رندھاوا Chaudhry Muhammad Ali Randhawa کو چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین Capital Development Authority (سی ڈی اے) کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ (لیفٹیننٹ ریٹائرڈ) سہیل اشرفSohail Ashraf کو نیا چیف کمشنر تعینات کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد Cabinet Division نے اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، جو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، اس سے قبل حکومت پنجاب میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپنی نئی تعیناتی سے پہلے وہ پنجاب میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے کیریئر کے دوران فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر بھی کچھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سہیل اشرف کو جلد ہی چیئرمین سی ڈی اے بھی تعینات کر دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت وفاقی دارالحکومت کی اعلیٰ انتظامی ساخت میں ایک اہم تبدیلی سمجھی جا رہی ہے، جہاں چیف کمشنر Islamabad میں شہری نظم و نسق کی نگرانی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، خصوصاً سی ڈی اے کے ذریعے
Chaudhry Muhammad Ali Randhawa پر بطور سربراہ Capital Development Authority (CDA) بنیادی طور پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اوری تجاوزات کے خلاف کمزور کارروائی، بعض ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر سوالات، درختوں کی کٹائی جیسے ماحولیاتی فیصلوں پر تنقید، اور بعض انتظامی اقدامات پر سیاسی دباؤ کے تحت فیصلے کرنے کے الزامات سامنے آتے رہے


