اردوEnglish
پیر, 9 نومبر 2026
  • Home  
  • ٹرمپ کا امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان، ڈیموکریٹس کو مبارکباد
- وائرل نیوز

ٹرمپ کا امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان، ڈیموکریٹس کو مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے فیصلوں کا بھی دفاع کیا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ انتخابی نتائج قبول کریں گے اور تسلیم کرتے ہیں کہ ڈیموکریٹس نے انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس گزشتہ 11 سال سے ایسی کامیابی کے منتظر تھے اور بالآخر انہیں یہ کامیابی حاصل ہوگئی۔

ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو اپنی ذاتی شکست قرار دینے سے انکار کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ انتخابی نتائج کو اپنی قیادت کے خلاف عوامی فیصلہ نہیں سمجھتے اور نہ ہی ڈیموکریٹس کی کامیابی کو اپنی ذاتی شکست تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سال تاریخی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔

ٹرمپ کے بقول، ان کی صدارت کے گزشتہ دو سال امریکی صدارتی تاریخ کے بہترین دو سال تھے۔

ایران سے متعلق فیصلوں کا دفاع

اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے فیصلوں کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے انہوں نے درست فیصلہ کیا تھا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو وہ یہی فیصلہ کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگ ایران سے متعلق ان کے اقدامات سے اتفاق کرتے ہیں، تاہم ممکن ہے کہ وہ پیٹرول کی زیادہ قیمتیں برداشت کرنے کے لیے تیار نہ ہوں۔

ٹرمپ نے بیلٹ پر اپنا نام نہ ہونے کو بڑی وجہ قرار دے دیا

انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکنز کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ وہ خود انتخابی میدان میں موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ بیلٹ پیپر پر ان کا نام شامل نہیں تھا۔

ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کانگریس میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!