• Home  
  • ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ کل رات ہے۔ٹرمپ
- ٹاپ سٹوری

ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ کل رات ہے۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا،ایک پائلٹ کو واپس لانے کیلئے 200فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،امریکی فوجی ایران کے اندر گئے اورپائلٹ کو واپس لائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا،ایک پائلٹ کو واپس لانے کیلئے 200فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،امریکی فوجی ایران کے اندر گئے اورپائلٹ کو واپس لائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امریکی فوج کو آپریشن کا حکم دیا،پائلٹ کی تلاش کےلئے ہمارے طیارے ایران میں گئے،ایران سے مذاکرات  کیلئے تجاویز بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ کل رات ہے،امریکی فوجی اہلکاروں کو ایران میں اتنہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑاآپریشن میں نقصان پہنچنے والے طیاروں کو دس منٹ میں ٹھیک کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والا ہمارا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا،ہم نے ریت پر پھنسے دو کارگو طیاروں کو اڑانے کو ترجیح دی،میں اس اہم آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کو سراہتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اگر فوجی کو گرفتار کرتا تو اپنے اہلکاروں کو انعام دیتا،امریکی فوج نے ایران میں 10ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،جو آپریشن میں ایران میں کیا ایسا آپریشن تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،آپریشن میں جدید امریکی طیاروں کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں