• Home  
  • ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ،ڈونلڈ ٹرمپ
- ٹاپ سٹوری

ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ہیں۔خیال رہے ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ ایران نے ان سے انرجی پلانٹس پر حملے سات دنوں کے لیے مؤخر کرنے کو کہا تھا، تاہم […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ہیں۔خیال رہے ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے

انہوں نے کہا کہ ایران نے ان سے انرجی پلانٹس پر حملے سات دنوں کے لیے مؤخر کرنے کو کہا تھا، تاہم انھوں نے تہران کو 10 دن دیے اور وہ (ایران) بہت ’شکر گزار‘ ہے۔

فوکس نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے ’اچھی‘ بات چیت چل رہی ہے ’انھوں (ایران) نے میرے لوگوں کے ذریعے مجھ سے اچھے طریقے سے کہا: ’کیا ہمیں مزید وقت مل سکتا ہے؟‘

’انھوں نے مجھ سے سات دن مانگے تھے۔ اور میں نے کہا میں آپ کو 10 (دن) دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے مجھے جہاز دیے ہیں۔

آپ کو معلوم ہے نا ہم نے آٹھ جہازوں کی بات کی تھی۔ وہ جس ’تحفے‘ کی میں نے بات کی تھی۔‘

خیال رہے اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے ’تحفتاً‘ 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں