امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز سے روکاٹیں ختم کرنے کی وارننگ دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر آبنائے ہرمز سے روکاوٹ ختم نہ ہوئی تو ان پر موت، آگ اور قہر برسے گا، لیکن مجھے اُمید ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبردارکیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اگر ایران کے ایسے کسی اقدام کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جائے، تو اسے انتہائی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر ایران کے ساتھ پہلے سے جاری کارروائی میں 20 گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اس آبنائے سے ہوتی ہے اور جنگ کی وجہ سے سمندری آمدورفت میں شدید کمی آئی ہے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس کے علاوہ ہم ایسے اہداف کو بھی تباہ کر دیں گے جنھیں آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ہمارے ایسا کرنے سے ایران کے لیے دوبارہ ایک قوم کے طور پر کھڑا ہونا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔‘


