• Home  
  • امریکہ کو ایران پر حملہ کے لیے امارات کی فضائی حدود یا علاقے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اماراتی وزیر
- ٹاپ سٹوری

امریکہ کو ایران پر حملہ کے لیے امارات کی فضائی حدود یا علاقے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اماراتی وزیر

متحدہ عرب امارات کی وزیرِ مملکت لانا نسیبہ نے خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔وہ اماراتی وزیر کا یہ کہنا ہےکہ یہ صورتحال صرف حملوں کی شدت کے باعث ہی حیران کن نہیں، بلکہ اس لیے بھی ہے کہ ایران نے اس تنازع میں پورے خطے کو گھسیٹ لیا ہے۔ انھوں […]

یو اے ای ویزا پابندی،ویزا پابندی وزٹ ورك یو اے ای،

متحدہ عرب امارات کی وزیرِ مملکت لانا نسیبہ نے خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔وہ

اماراتی وزیر کا یہ کہنا ہےکہ یہ صورتحال صرف حملوں کی شدت کے باعث ہی حیران کن نہیں، بلکہ اس لیے بھی ہے کہ ایران نے اس تنازع میں پورے خطے کو گھسیٹ لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہی ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم امریکہ کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود یا علاقے کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اماراتی وزیر لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہے اور اپنے تیل کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کی صنعت پر ہونے والے حملوں کے جھٹکے کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں کچھ بھی اطلاعات کا علم ہے کہ ملک میں کچھ افراد کو سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جو ڈرون اور میزائل حملوں کی تصاویر لینے سے متعلق ہیں۔

نسیبہ اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ یہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں زندگی کی حقیقی صورتحال کی پریشان کن تصویر سامنے آنے سے روکنے کی کوئی کوشش ہے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں