امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع ایرانی میزائل سائٹس پر زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طاقتور بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع مضبوط میزائل سائٹس پر ’کامیابی کے ساتھ متعدد 5000 پاؤنڈ وزنی زیرِ زمین اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بموں کو گرایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز strait of hurmoz ان مقامات پر موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل آب بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔
ایران کی جانب سے اس آبی گزرگاہ کی بندش جاری ہے اور دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل متاثر ہوئی جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے اور مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔
امریکہ کے یہ بڑے بم جنھیں ’بنکر بسٹرز‘ کہا جاتا ہے اُن بموں سے طاقت میں کم ہیں کہ جو اُس نے گزشتہ سال ایران میں تین زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے


