ایوان صدر میں آذاد کشمیر کی سیاست کے حوالے سے ایک اجلاس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں صدر مملکت آصف علی ذرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی گروپ کے ممبران شامل تھے اس اجلاس میں صدر زرداری نے چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے ۔
نئے وزیر اعظم آزاد کشمیرکیلئے چند اہم نام سامنے آئے ہیں جن میں چوہدری یاسین ، چوہدری یعقوب ، چوہدری لطیف اکبر کے نام شامل ہیں ۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے ۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے نمبر پوری ہوگئی ہے اور یہ تحریک لائی جا رہی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیھٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹوٹی انگلیاں،چاچو کی حکومت،مریم نواز کےبیان پر پی پی آگ بگولا – urdureport.com
علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کر نے کا حکم – urdureport.com

