صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر سے متعلق دیے گئے دعوے پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد آخرکار خاموشی توڑ دی اور کھل کر سامنے آگئے ہیں۔صحافی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ مزید حقائق بھی منظر عام پر لائیں گے جس کے بعد ساری تنقید پس منظر میں چھپ جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میڈیا سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ سینسرشپ کس طرح کام کرتی ہے، وہ کسی پابندی یا نوٹس سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ جانتے ہیں کہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا اور ڈٹ کر جواب دینا کیسے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
صبا قمر کس کے گھر میں رہتی تھیں،صحافی کو 10 کروڑ کا نوٹس – urdureport.com
میرے کپڑے چھوٹے،اس کی وجہ میں نہیں پاکستانی عوام ہیں،سامعہ حجاب – urdureport.com
گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر 2003 اور 2004 میں لاہور میں ایک مرد کی جانب سے دیے گئے گھر میں مقیم رہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں،اس کے بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ صبا قمر کو اگر کوئی شخص کسی بھی شہر میں گھر فراہم کر دے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔
نعیم حنیف کے ان بیانات پر صبا قمر نے گزشتہ ہفتے سخت ردعمل دیتے ہوئے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا، جس میں ایک ہفتے کے اندر معافی مانگنے اور ان کے خلاف نشر کیے گئے پروگرام کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اداکارہ کے اس اقدام کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے صبا قمر جبکہ اداکارہ میرا نے نعیم حنیف کا ساتھ دیا اور انہیں بااصول اور باکردار صحافی قرار دیا۔

