• Home  
  • امریکہ پاکستان کو جدید صلاحیتوں کے مالک ایمریم مزائل دے گا۔یہ ہے کیا ؟
- دنیا

امریکہ پاکستان کو جدید صلاحیتوں کے مالک ایمریم مزائل دے گا۔یہ ہے کیا ؟

امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کے بعد یہ اختیار مل گیا ہے کہ اب یہ کمپنی پاکستان کو بھی جدید فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (ایمریم) فروخت کرنے کا اختیار حاصل کر چکی ہے ۔ بی بی سی […]

امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کے بعد یہ اختیار مل گیا ہے کہ اب یہ کمپنی پاکستان کو بھی جدید فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (ایمریم) فروخت کرنے کا اختیار حاصل کر چکی ہے ۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ امریکہ کی جانب سے ان کی وزارتِ جنگ (جو پہلے وزارتِ دفاع کہلائی جاتی تھی) کی جانب سے امریکی فضائیہ کے لیے ایک کنٹریکٹ جاری کسی گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ ریتھیون کو پہلے سے دیے گئے کانٹریکٹ میں سی ایٹ (C8) اور ڈی تھری (D3) میزائلوں کی بہتری اور اس کی پروڈکشن کے لیے مزید چار کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے فرم فکسڈ پرائس ترمیم کی منظوری دی گئی ہے اب اس کی مجموعی مجموعی مالیت 2.47 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔

یہ جدید میزائل ہیں جو جہ پاکستان کے پاس موجود امریکی ساختہ ایف 16 فیلکن میں نصب کیے جاتے ہیں۔یہ میڈیم رینج ریڈار گائیڈڈ فضا سے فضا ،زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جن ممالک کو اس معاہدے میں رکھا گیا ہے ان میں برطانیہ، پولینڈ، پاکستان، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، کویت، سویٹزرلینڈ، ٹاونیا، لیو، اسپین بلغاریہ، ہنگری،یونان، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیم، بحرین، سعودی عرب، اٹلی، ناروے، اسپین، کویت، سویڈن، فن لینڈ، اور ترکی شامل ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں