انڈیا اور امریکہ نے اگلے 10 برسوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر 50 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد تناؤ میں کمی کی کوشش ہو رہی ہے۔
اس معاہدے کا اعلان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوالالمپور میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
جبکہ اس معاہدے کے حوالے سے پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکہ اور انڈیا کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک تازہ پیش رفت ہے۔ ’جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے ہم معاہدے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔‘
ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ معاہدہ ’ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون‘ اور علاقائی استحکام میں اضافہ کرے گا اور تنازعات کو بڑھنے سے روکے گا۔
ٹرمپ کے محصولات میں روسی تیل اور ہتھیاروں کی خریداری پر عائد 25 فیصد جرمانہ بھی شامل ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس معاہدے کے بارے میں لکھا ’یہ ہماری پہلے سے مضبوط دفاعی شراکت داری میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں
گریٹر بنگلہ دیش نقشہ انڈیا کے ٹکڑے شامل؟محمد یونس کا جنرل ساحر شمشاد کو تحفہ – urdureport.com
امریکہ نے جوہری تجرنے کر نے کا اعلان کر دیا،دنیا میں نئی دوڑ کا آغاز – urdureport.com

