• Home  
  • امپورٹڈ گاڑی کی گفٹ اور بیگج سکیم کو ختم کیا جائے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے اتفاق
- پاکستان

امپورٹڈ گاڑی کی گفٹ اور بیگج سکیم کو ختم کیا جائے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے اتفاق

گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں بعض اہم سفارشات کی گئی ہیں اور آئی ایم ایف اور پاکستان میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اوررہائشگاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم […]

گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں بعض اہم سفارشات کی گئی ہیں اور آئی ایم ایف اور پاکستان میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اوررہائشگاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائیگا۔ کاروں کی پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت ہے مگر اس کی شرائط سخت ہیں۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہوا کہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق دو اسکیمیں یعنی بیگیج رولز اور دوسرا گفٹ سکیم کو ختم کر دیا جائے گا۔تیسری اسکیم، جسے ٹرانسفر آف ریزیڈنس کہا جاتا ہے، اس کے تحت گاڑیاں صرف اسی ملک سے درآمد کی جا سکیں گی جہاں گاڑی کے مالک نے کم از کم ایک سال سے زیادہ عرصہ کے قیام کیا ہو۔اس اسکیم کے غلط استعمال کو بھی محدود کیا جائے گا۔

جنگ کی ایک خبر کے مطابق معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا، ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈیڈلائن دے دی،اب تک جاپان یا برطانیہ سے گاڑیاں پہلے دبئی اور وہاں سے پاکستان لائی جاتی تھیں، اب ایسی درآمدات روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آ ایم ایف کی بدعنوانی رپورٹ کے پیش نظرٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اور اہلِ خانہ کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کرنے کیلیےسول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی جائے جبکہ ٹاسک فورس نے الیکشن ، ،نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارش بھی کی ہے۔

نیب ، اورایف آئی اے افسران کوتربیت دی جائے، ہوائی اڈوں پر تعینات ایف آئی اے انویسٹی گیشن افسر ان کو امیگریشن سے ہٹا کرذمہ داری کسی اور فورس کو دی جائے، آگاہی مہمیں چلائی جائیں۔ یہ مذاکرات 7 ارب ڈالر کی ای ایف ایف سہولت کے دوسرے جائزے کے مکمل ہونے پر ہوں گے۔ اوراس کے نتیجے میں ایف ایس ایف سہولت کے تحت 1.4 ارب ڈالر میں سے 400 ملین ڈالر کی پہلی قسط جاری ہوگی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں