فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ روز کی مزید توسیع کردی ہے،ایف بی آر نے تاجروں، صنعت کاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مطالبے پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں تو سیع کی۔
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ اب 31 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ پہلے ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی جسے 15 اکتوبر تک بڑھایا گیا تھا۔
یہ پڑھیں
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ – urdureport.com
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے بھرنے کی تاریخ میں تو سیع تاجروں اور ٹیکس بارایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارہ جمع کرانے والے لیٹ فائلر کیٹیگری میں شمار ہوں گے، جن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ ہوگی۔


