ایران میں مہنگائی بے روزگاری اور کرنسی کی دن بدن گرتی ہو ئی ساکھ پر بڑَے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس میں اب تک 47 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 2,500 کے قریب مظاہرین گرفتار ہیں۔
تہران اور دیگر بڑے شہروں میں جاری حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، تہران اور مشہد میں گزشتہ رات مظاہرین نے مارچ کیا۔انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق احتجاج ایران کے تمام 31 صوبوں میں 100 سے زیادہ شہروں تک پھیل چکا ہے،
ایران عوام سے خطاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام سے اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فسادی عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
خامنہ ای نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں، ایران کسی غیر ملکی طاقت کے لیے کام کرنے والے کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بیانات عوام کی ہمدردی نہیں، بدامنی اور تشدد کو ہوا دینےکی کوشش ہیں، آئین کے تحت پُرامن احتجاج کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
ایران میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہروں میں شدت ،خمینی کے خلاف بھی نعرے لگ گئے – urdureport.com
دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کرنے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں،ٹرمپ – urdureport.com
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔


