• Home  
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ اسلام آباد سے گرفتار
- ٹاپ سٹوری

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ اسلام آباد سے گرفتار

انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے سرینا چوک کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد ایمان مزاری اور […]

انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے سرینا چوک کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ہمراہ تھی۔

یاد رہے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا۔

متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہوں پر جرح کیلئے 4 دن کا وقت دیا جاتا ہے، اگر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر ختم تصور ہوگا۔

واضح رہے کہ  ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں