مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلجنس) اے آئی سے بننے والی ڈیپ فیک ویڈیوز تیزی سے بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں کے لیے درد سر بنتی جا رہی ہیں جن سے چھٹکارا پانا ان کے لیے مشکل بن گیا ہے۔جہاں پہلے بحی متعدد ایکٹرسز مصنوعی ذہانت کا نشانہ بنیں اب ان میں عالیہ بھٹ بحی شامل ہو گئی ہے۔
عالیہ بھٹ کی جعلی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ایک جعلی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو دراصل کسی دوسری خاتون کی قابلِ اعتراض ویڈیو پر ایڈٹ کر کے تیار کی گئی جس میں اے آئی کا استعمال کر تے ہوئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے عالیہ بھٹ کا چہرہ لگایا گیا ہے اور پھر اسے اداکارہ سے منسوب کر کے پھیلایا جا رہا ہے۔ عالیہ بھٹ کی جانب سے اس ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پریانکا چوپڑا بھی نشانے پر
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک اسکینڈل کا حصہ بن گئی ہیں۔ ان کے ایک انٹرویو سے لی گئی فوٹیج کو ایڈٹ کر کے اس طرح پیش کیا گیا جیسے وہ کسی برانڈ کی تشہیر کر رہی ہوں۔

رشمیکا، کاجول اور دیگر اداکارائیں بھی متاثر
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی اداکاراؤں کو اس مسئلے کا سامنا ہوا ہو ان سے پہلے بحی متعدد اداکارہ جن میں رشمیکا مندنا، بالی وُڈ اسٹار کاجول اور کترینہ کیف شامل ہیں ان کی بحی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں رشمیکا مندنا نے اپنی جعلی ویڈیو کے خلاف سائبر پولیس اور مہاراشٹرا پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔

